وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی ویژن تقریر پر ریحام خان کے چبھتے ہوئے سوال


وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بجٹ کی رات قوم سے خطاب کی باز گشت ابھی تک سیاسی اور عوامی حلقوں میں سنائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں عمران خان کے خطاب کو قوم کے دل کی آواز قرار دے رہی ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے لندن میں بیٹھ کر وزیر اعظم کی جانب سے گذشتہ دس سالوں میں لئے جانے والے قرضوں پر انکوائری کمیشن بٹھانے کے اعلان پر چبھتے ہوئے تبصرے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کل پچھلی حکومتوں نے جو دس سال میں قرضے لیے ہیں اس پر انکوائری کمیشن بنانے کا تو اعلان کیا گیا ہےمگر جو 10 ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ قرضے لیے گئے ان کے لیے انکوائری کمیشن کون بنائے گا؟؟۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’’جس پی ٹی وی پر حملہ (اگست 2014) کیا گیا تھا، اس نے بھی کل وزیراعظم سے خوب بدلہ چکایا ‘‘

اپنے تیسرے ٹویٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’’اینکرز کو پہلے میوٹ کیا جاتا رہا ہے۔ کل تو ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم کے الفاظ کو بھی میوٹ ہوتے دیکھا ہے۔ ویسے تو وزیراعظم قول و فعل میں تضاد کے بادشاہ تھے۔مگر کل تو حد ہی ہو گئی۔ کل سرکاری ٹی وی پر بھی زبان اور الفاظ ساتھ دے نہیں رہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).