کرکٹ ورلڈ کپ 2019: میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے


ٹاس

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پوائٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی چار پوائٹس کے ساتھ چوتھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 19 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ساؤتھیمٹن کے میدان پر مدِ مقابل ہوں گی۔ اس ہفتے ہونے والے پانچ ورلڈ کپ مقابلوں میں سے چار بارش کے باعث منسوخ ہو چکے ہیں جبکہ اس میچ کے بھی بارش سے متاثر ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پوائٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی چار پوائٹس کے ساتھ چوتھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دونوں ٹیموں میں ممکنہ تبدیلیوں کی بات ک جائے تو انگلینڈ کی طرف سے مارک وڈ کی ٹخنے کی انجری کے باعث معین علی کو واپس ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو کی جگہ ایون لویس ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کو ہرانے کے لیے پاکستان اور انڈیا کے کی ’ڈریم ٹیم‘

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کہاں تک پہنچے گی

’یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا: کلائیو لائڈ

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے بدلتے رنگ

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچوں کی درمیان پہلا میچ سنہ 1928 میں کھیلا گیا۔ اس میچ کے بعد سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 276 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز کو 112 اور انگلینڈ نے 107 میچ جیتے ہیں، 51 میچ ٹائی ہوئے ہیں جبکہ بے نتیجہ رہے ہیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں کی بات کی جائے تو انگلینڈ نے اب تک ویسٹ انڈیز کو چھ میں سے پانچ میچوں میں ہرایا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنا اکلوتا میچ سنہ 1979 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں جیتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp