مریم اور بلاول میں ٹیلی فون رابطہ: کل جاتی امرا میں ملاقات کا امکان


مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ فون پر رابطے کے دوران مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت بھی دی۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے شریف خاندان کی آبائی رہائش گاہ جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کل ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کا بلاول بھٹو زرداری سے پہلا باقاعدہ سیاسی رابطہ گزشتہ ماہ چیئرمین پی پی پی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر ہوا تھا۔ زرداری ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ افطار ڈنر میں مشترکہ اپوزیشن نے اس حوالے سے حکمت عملی طے کی تھی کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کب اور کیسے چلانی ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).