انٹارکٹکا کو تنہا پار کرنے کی کوشش میں برطانوی مہم جو ہلاک


\"antarktika\"برطانوی مہم جو ہینری ورسلی انٹارکٹکا کو تنہا پار کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گیا۔ یہ مہم جو اپنے ہدف سے صرف 30 میل دور تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ برطانیہ کا سابق فوجی براعظم انٹارکٹکا کو بغیر کسی مدد کے پار کرنے کے اپنے ہدف سے صرف 30 میل دور تھا جب اس کا انتقال ہو گیا۔ ہینری ورسلی نے 1770 کلومیٹر کا اپنا سفر گزشتہ سال نومبر میں شروع کیا تھا جس میں وہ اپنی خوراک، خیمے اور سامان کو اپنے پیچھے گھسیٹ کر پیدل چلے۔ ہینری ورسلی نے زخمی اور بیمار فوجی خواتین اور مردوں کی مدد کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا جس میں انھوں نے ایک لاکھ پاو¿نڈ جمع کرنے کا ہدف بھی پورا کیا۔
جب ہینری ورسلی کو علاج فراہم کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلی لے کر جایا جا رہا تھا تو ان کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ انٹارکٹکا پر 71 دن اکیلے گزارنے اور 900 میل پار کرنے کے بعد میری جسمانی برداشت آج ختم ہو گئی۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اب میرا سفر ختم ہو چکا ہے، اس وقت جب میں اپنے مقصد سے اتنا قریب تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments