کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آج ٹورنامنٹ فیورٹ انگلینڈ کا مقابلہ ٹیبل کی آخری ٹیم افغانستان ہوگا


کرکٹ

انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں آج مانچسٹر میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کا مقابلہ پوائنٹس ٹیبل میں فلحال آخری نمبر پر موجود افغانستان سے ہونے جا رہا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اولڈ ٹریفرڈ سے ہم نے کیا سیکھا

پاکستانی اشتہار میں ابھینندن کے مذاق پر انڈین شائقین ناراض

ورلڈ کپ 2019 میں آخر بیلز کیوں نہیں گر رہیں؟

اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں وہ کامیاب رہے ہیں اور ان کے چھ پوائنٹس ہیں۔ انھوں نے جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، اور ویسٹ انڈیز کو ہرایا ہے جبکہ پاکستان کے ہاتھوں انھیں شکست کھانا پڑی۔

افغانستان نے بھی اب تک اس ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ہیں تاہم انھیں تمام میں شکست ہوئی۔ انھوں نے اب تک آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ کا سامنا کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ جیسن روئے انجری کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے۔

ادھر افغانستان کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی ہے۔ توقع تو نجیب اللہ زدران کی واپسی کی ہے مگر ٹیم مینجمنٹ کے کچھ حالیہ فیصلوں (جیسے جنوبی افریچہ کے خلاف انھیں نہ کھلانا) کی سمجھ نہیں آ رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp