کرکٹ ورلڈ کپ 2019:نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کی ضرورت


عمران طاہر

عمران طاہر جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار کر سکتے ہیں: ماہرین

کرکٹ ورلڈ کپ کے پچیسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووروں کے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 242 ہدف دیا ہے

برمنگھم میں گذشتہ رات بارش کی وجہ میچ مقررہ وقت سے ڈیڑہ گھنٹے دیر سے شروع ہوا۔ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ میچ کو 50 اووروں سے کم کر کے 49 اووروں کا کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا۔ اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک میچ کے دوسرے اوور میں فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی بولڈ ہو گئے۔

تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

کپتان فاف ڈوپلیسی نے تجربہ کار بیٹسمین ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اننگز کو سہارا دیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف وین ڈوسن نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کر کے جنوبی افریقہ کا سکور آگے بڑھایا۔ میچ کے فوراً بعد وین ڈوسن نے کہا کہ اس وکٹ پر رنز بنانا آسان نہیں ہو گا اور ان کی ٹیم اپنے سکور کا دفاع کر سکتی ہے۔

ماہرین کے خیال میں لیگ سپنر عمران طاہر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فاسٹ بولر فرگوسن لوکی نے اپنے سپیل کے آغاز میں کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک شاندار یارکر پر بولڈ کر دیا۔ دوسری طرف ہاشم آملہ سکور کو آگے بڑھاتے رہے۔ ہاشم آملہ نصف سنچری بنا کر آف سپنر سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی محتاط بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ کہ میچ کا پہلا چھکا بیالیسویں اوور میں ڈیوڈ ملر نے لگایا۔ نیوزی نے انتہائی عمدہ گراونڈ فیلڈنگ کی لیکن اہم موقع پر دو کیچ ڈراپ کیے۔

جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان میچ کے دوسرے اوور میں ہوا جب فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کوئنٹن ڈی کوک کو بولڈ کر دیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنھبالا دینے کی کوشش کی اور دونوں کھلاڑیوں کے مابین 50 رنز شراکت ہوئی جب فاسٹ بولر فرگوسن لوکی نے ایک انتہائی تیز یارکر پر فاف ڈوپلیسی کو بولڈ کر دیا۔ فاف ڈوپلیسی نے 23 رنز بنائے تھے۔

گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ پچاس اووروں سے گھٹا کا 49 اوورں پر کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اس ورلڈ کپ میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور صرف ایک جیت سکی ہے۔

فاف ڈوپلوسی

فاف ڈوپلیسی فاسٹ بولر فوگوسن لوکی کے انتہائی تیز یارکر پر بولڈ ہو گئے

نیوزی لینڈ نے پچھلا میچ کھیلنے والی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیمسن(کپتان) راس ٹیلر، ٹام لیتھم جمی نیشیم، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینڈ

جنوبی افریقہ کی ممکنہ ٹیم: ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک، فاف ڈوپلسی (کپتان)، ایڈن مارکرم، وین ڈرڈسن، ڈیوڈ ملر، فلوکووائیو، کرس مورس، کاغزو ربادا، عمران طاہر، لونگی نگیدی

نیوزی لینڈ نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے ہیں جن میں تین میں اسے کامیابی ہوئی۔ نیوزی لینڈ کا رواں ٹورنامنٹ میں ابھی تک کسی مضبوط ٹیم سے مقابلہ نہیں ہوا ہے۔ انڈیا کے ساتھ میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

کوئٹن ڈی کاک

کوئٹن ڈی کاک صرف پانچ رنز بنا ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے

جنوبی افریقہ نے ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں وہ صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے۔ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیمیں اب تک کھیلے ورلڈ کپ میچز میں سات مرتبہ مدمقابل رہی ہیں جن میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے سات میچوں میں سے پانچ میچوں میں فاتح رہی۔

2015 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہوا تھا جس میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp