ایم کیو ایم کے پارٹی آئین میں تبدیلی، الطاف کا کردار کم


\"Farooqمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے رابطہ کمیٹی اور پارٹی مشاورتی فارم کے اجلاس میں متفقہ طور پر پارٹی کے آئین میں ترمیم کر دی ہے جس کے بعد اب رابطہ کمیٹی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے پارٹی فیصلوں میں ہدایات لینے کی پابند نہیں رہی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے آج (جمعرات) کے روز پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے مشترکہ طور پر آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں ترمیم کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کے علاوہ رابطہ کمیٹی میں مزید 4 افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان افراد میں سید سردار احمد ، خالد مقبول صدیقی، خواجہ سہیل منصور اور رؤف صدیقی شامل ہیں۔ کنوینئر کی غیر موجودگی میں سینئر ڈپٹی کنوینئر پارٹی مشاورت سے فیصلے کر سکے گا۔

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ نائن زیرو کو کھول کر ہمیں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ کارکنوں کی بازیابی کے مطالبے پر قائم ہیں۔ بلا جواز گرفتاریوں کے سلسلے کو فوری بند کیا جائے۔ ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments