کرکٹ ورلڈ کپ 2019: بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ناٹنگھم میں آمنے سامنے


وارنر

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 26ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹرینٹ برج کے میدان پر مدِ مقابل ہوں گی

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 26ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹرینٹ برج کے میدان پر مدِ مقابل ہوں گی۔

میچ کا تفصیلی سکورکارڈ

اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مایہ ناز آلراؤنڈر شکیب الحسن نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 384 رنز بنائے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ایرن فنچ نے 343 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے محمد عامر کے ساتھ مشرکہ طور پر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں نیتھن کولٹرنائل کی واپسی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے امپائر

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کو ہرانے کے لیے پاکستان اور انڈیا کے کی ’ڈریم ٹیم‘

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کہاں تک پہنچے گی

دونوں ٹیمیں ایک روزہ میچوں میں اب تک 20 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے آسٹریلیا 18 میچ جیتے ہیں، ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک پانچ پانچ میچ کھیلے ہیں جن کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور بنگلہ دیش پانچویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ کپ مقابلوں کی بات کی جائے تو آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp