بتایا جائے کہ حکومت سے این آر او کس نے مانگا ہے؟ سینیٹر شیری رحمان


 

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی پیشکش پر کہا گیا ہے کہ این آر او ڈھونڈ رہے ہیں۔ بتایا جائے کس نے حکومت سے این آر او مانگا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی کیا حیثیت ہے این آر او دینے کی؟ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔ یہ کیا این آر او دینگے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا این آر او وہ جماعت مانگے گی جس کے سربراہ نے بغیر جرم کے گیارہ سال جیل میں گزارے؟

موجودہ حکومت نے پاکستان کی ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ اس حکومت نے پاکستان کی خودمختاری کو نیلام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو میثاق معیشت چاہیے تو وزیر اعظم کو کنٹینر سے اترنا پڑے گا۔ جمہوریت میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر حکومت نہیں کی جاتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).