مجھے ہندی فلم انڈسٹری میں ایسا فحش تجربہ ہوا کہ ہندی فلموں سے توبہ کر لی: نیرو باجوہ


لونگ لاچی گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ نیرو باجوا نے سال 1998 میں دیوانند کی فلم “میں سولہ برس کی” سے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی اور اب وہ پنجابی فلمی دنیا کا ایک مشہور چہرہ ہیں ۔

حال ہی میں پنجابی فلم سے بالی ووڈ کی طرف واپسی کے سوال پر اداکارہ نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں ایک خوفناک فحش تجربہ سے گزرنا پڑا، جس کی وجہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنا بند کردیا ۔

تازہ پنجابی فلم شاڈا میں نیرو نے دلجیت دوسانج کے ساتھ کام کیا ہے۔ یہ فلم 21 جون کو ریلیز ہوچکی ہے۔ اس فلم کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران نیرو سے جب یہ سوال کیا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں آگے اپنی قسمت کیوں نہیں آزمائی تو اداکارہ نے کہا کہ میں ہندی فلموں کو لے کر ہونے والی میٹنگ کے دوران بہت ہی فحش تجربہ سے گزری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ یہاں رہنے کے لئے آپ کو یہ کرنا ہوگا۔ اس سے میں کافی ہل گئی تھی ۔

نیرو نے یہ بات کسی کا نام لئے بغیر کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ انڈسٹری میں ایسے ہی کام ہوتا ہے۔ لیکن میں ان بدقسمت اداکاراوں میں سے ہوں جنہیں تلخ تجربے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے میں نے بالی ووڈ میں اپنی قسمت نہیں آزمائی اور نہ ہی کبھی ایسا چاہوں گی ۔ میں اپنے پنجابی سنیما میں اپنے کام سے خوش ہوں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).