فیصل واوڈا نے مریم اورنگ زیب کو ”ماسی“ قرار دے دیا


وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ مریم اورنگ زیب کو کس طرح نوازا گیا ، یہ ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں، اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واڈانے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کا بہت کچھ پتہ ہے لیکن خاموش ہیں۔ مریم اورنگزیب خود سلیکٹڈ طریقے سے آئیں۔ ریجکیٹڈ اگر سلیکٹڈ کہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ سب کوپتہ ہے کہ مریم اورنگزیب کو کس طریقے سے نوازا گیا، یہ ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں، اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر ی وزارت میں تعلیم یافتہ لوگ چپڑاسی کی نوکری چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).