انگلیڈ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت


وارنر، ایرن فنچ

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں آج انگلینڈ اور آ سٹریلیا کی ٹیمیں لاڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ نے اس میچ سے پہلے چھ میچ کھیلے ہیں جن میں اس نے چار جیتے ہیں اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں ہار گئی تو اسے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے باقی دونوں میچوں کو جیتنا لازمی ہو گا ۔ انگلینڈ کے بقیہ میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ سے ہوں گے۔

لندن میں موسم ابر آ لود ہے اور گذشتہ رات تیز بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے پہلے حصے میں موسم ابر آلود رہے گا لیکن جوں جوں دن آگے بڑھے گا موسم کے بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔

آسٹریلیا نے اب تک ٹورنامنٹ میں چھ میچ کھیلے ہیں جن میں اس نے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ آسٹریلیا نے اگر آج کا میچ جیت لیا تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں واحد شکست انڈیا سے ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بال ٹمپرنگ میں ملوث ہونے کے بعد ملنے والے سزا کے خاتمے کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم: ڈیوڈ وارنر، ایرن فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارکس سٹونیس، ایلکس کیری (وکٹ کیپر) پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوزف برہینڈوف، اور نیتھن لوئن۔

انگلینڈ کی ٹیم: جانی بیرسٹو، جمیز ونس، جو روٹ، ایون مورگن، بین سٹروکس، جوس بٹلر، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32542 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp