یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے لئے گیس 190 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ سردیوں میں گیس کی کھپت زیادہ ہوتی ہے اور گزشتہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اس جائزے میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ موجودہ ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کے لئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔
بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).