اے پی سی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے: حامد میر


کراچی (ٹی وی رپورٹ) اپوزیشن رہنماؤں کی نیوز کانفرنس کے حوالے سے جیو پر سنیئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کے یوم سیاہ پر اتفاق ہوگیا ہے لاک ڈاؤن کا بھی اصولی فیصلہ کرلیاگیا ہے، سنیئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ یہ سوچناکہ کل اس سے حکومت گر جائے گی یا کل سے حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی ایسا کبھی نہیں ہوتا یہ سیاسی تحریک ہے لیکن یہ عوامی تحریک تب ہی بن سکتی ہے جب مہنگائی بیروزگاری اور ٹیکسوں کے مسائل کے لئے لوگ بھی تنگ ہو کر باہر نکلیں۔

حامد میر نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اے پی سی کا جو اجلاس تھا اس میں جو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں اختر مینگل انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنا ایک خط دیا تھا اور یہ کہا تھا کہ یہ ہمارے پانچ چھ نکات ہیں جس پر ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پچھلے سال معاہدہ کیا تھا آپ ہمیں یہ بتائیں کہ کیا آپ ہمارے ان چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں کرتے تو مولانا فضل الرحمٰن نے جو اعلامیہ میں چیزیں شامل کی ہیں اس میں جو اختر مینگل کی پارٹی کے چھ نکات

ہیں اس کو کور کرلیا گیا ہے اس سے انہوں نے اختر مینگل کو بالکل اب راستہ دیا ہے کہ ہم آپ کے چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں اور اب آپ اگلا جو اجلاس ہوگا اس میں آپ شامل ہوسکتے ہیں اختر مینگل کے لئے ان سے پہلو بچانا مشکل ہوگا۔
بشکریہ جنگ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).