مہنگائی مزید بڑھنے اور لوگوں کی قوت خرید کم ہونے کا خدشہ


عالمی معاشی ادارے نے پاکستانی معیشت کی خطرناک تصویر پیش کی ہے۔ ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے اور لوگوں کی قوت خرید مزید کم ہونے کا عندیہ دے دیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی ’’فچ‘‘ کا کہنا ہے کہ اگلے دنوں میں پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی،عام آدمی کی قوت خرید مزید کم ہوگی، جبکہ ملکی شرح نمو میں مزید کمی کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ میں شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد تھی جو دوہزار اٹھارہ انیس میں گر کر تین اعشاریہ دو فیصد ہوگئی، نئے مالی سال میں یہ مزید گر کر دو اعشاریہ سات فیصد رہ جائے گی۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قلیل مدتی اثرات انتہائی منفی رہیں گے۔ سی پیک سرمایہ کاری سے معیشت کو سپورٹ ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).