کرشمہ کپور نے 45 سال کی عمر ہونے پر تصاویر سے دھوم مچا دی


بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں (19 جون) اپنا 45 واں یوم پیدائش منایا ۔ انہوں نے اپنے یوم پیدائش پر اپنے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر ایک خاص تصویر شیئر کی جسے لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ۔ 45 ویں سالگرہ پر کرشمہ کپور نے سیاہ مونوکینی میں لی گئی تصویر میں اپنی عمر کو مات دیتی نظر آئیں ۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں کرشمہ کپور سمندر کے کنارے ایک سوئمنگ پول پر پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کرشمہ نے کیپشن میں لکھا کہ عمر کے ہر حصے میں خود سے پیار کریں۔ خیال رہے کہ کرشمہ نے اپنی ماں ببیتا اور بہن کرینہ کے ساتھ لندن میں اپنا یوم پیدائش منایا۔

کرشمہ کپور طویل عرصہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر مسلسل اپ ڈیٹ رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کرشمہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے کچھ وقت کیلئے فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر رہنا چاہتی تھیں ۔

بہر حال اب کرشمہ آلٹ بالاجی کی سیریز مینٹل ہوڈ میں جلد ہی نظر آنے والی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).