کرکٹ ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ کا ڈرہم میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ


سری لنکا

سری لنکا کی ٹیم کے نے اپنے حالیہ میچ میں میزبان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف رِوّر سائڈ ڈرہم کے میدان پرٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنویی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈوین پریٹوریس کو لنگی نگیڈی جبکہ جے پی ڈومینی کو ڈیوڈ ملر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ فاسٹ بولر نوان پرادیپ چیچک کی بیماری کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ سرنگا لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان سے شکست کے بعد اس ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم کے نے اپنے حالیہ میچ میں میزبان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکورکارڈ

سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کو اپنے اگلے تینوں میچ جیتنے ہوں گے۔ دوسری صورت میں سری لنکا کو باقی ٹیموں کی ناکامیوں کی امید کرنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

آپ کی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کہاں تک پہنچے گی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کو ہرانے کے لیے پاکستان اور انڈیا کے کی ’ڈریم ٹیم‘

کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں کے دس یاد گار میچ

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کا پلڑہ بھاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 76 میچوں میں سے 43 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ 31 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک میچ ٹائی جبکہ ایک بے نتیجہ رہا ہے۔

ورلڈ کپ مقابلوں کی بات کی جائے تو جنوبی افریقہ نے نے سنہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد سے سری لنکا سے کوئی میچ نہیں ہارا۔ دونوں ٹیمیں عالمی کپ مقابلوں میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے تین میچوں میں جنوبی افریقہ اور ایک میچ میں سری لنکا نے فتح حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ ٹائی ہو گیا تھا۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقہ کی نویں جبکہ سری لنکا کی ساتویں پوزیشن ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp