انڈین کرکٹ ٹیم کی وردی میں زعفرانی رنگ، سوشل میڈیا پر شور
انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ انڈیا کی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ اپنے اگلے میچ میں نیلی نہیں بلکہ زعفرانی اور نیلی جرسی پہنے گی۔
بی سی سی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹیم کی نئی جرسی کی تصویر بھی دکھائی۔ ٹیم انڈیا کی اس نئی جرسی پر ٹوئٹر پر خاصی بحث ہورہی ہے۔ انڈیا کے پرچم میں تین رنگ سفید، سبز اور زعفرانی شامل ہیں۔ لیکن اس رنگ کو ہندو مت کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے۔
ایک صارف شبھم سنگھ راتھوڑ لکھتے ہیں کہ انڈیا اگر یہ جرسی پہن کر ہار گئی تو لبرل عوام مودی سے استعفی مانگ لیں گے۔
Agar ye jersey pehan kar India haar gayi to Libtards Modi ka istifa maang lenge.
— Shubhamsingh Rathour (@Shubham_singh96) June 28, 2019
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر انڈیا اس جرسی میں ہار گئی تو کیا بے جے پی اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کرے گی؟ اور اگر جیت گئی تو بی جے پی کے لیڈر اور ان کے بھکت اس جیت کا سہرا اپنے سر لیں گے۔
What if India lose wearing this jersey? Will BJP distance themselves? But if they win then BJP bhakts and leaders take credit. Why take a chance in #CWC19
— BSS (@DGTLSan) June 28, 2019
جبکہ اکشئے ڈگا لکھتے ہیں کہ دہ دن دور نہیں جب ’نام نہاد سیکولر دانشور‘ انڈیا کے جھنڈے سے زعفرانی رنگ ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی جرسی کے رنگ کو کیوں مسئلہ بنایا جا رہا ہے۔
The day is not far when so called secular scholars of India will demand to remove saffron from national flag don’t know why they are making an issue over indian cricket team jersey #IndiaVsEng #MenInOrange
— Akshay Daga (@akshay_dagaa) June 28, 2019
یاد رہے کہ انڈیا کی پریکٹس جرسی بھی کم و بیش اسی ڈیزائن اور رنگ کی ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کا اگلا معرکہ انگلینڈ کے ساتھ ہے۔ انھیں سیمی فائنل میں جانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضرورری ہے تاہم انڈیا پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے اور ابھی تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں ہارا۔
انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے اپنے الگے دو میچ جیتنے ہیں۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).