ملتان میں غیرت مند درندے نے خواتین اور بچوں سمیت دس افراد کو فائرنگ کے بعد جلا کر قتل کر دیا


ملتان میں غیرت کے نام پر دس افراد کو قتل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ چار افراد کو فائرنگ کے بعد جلا کر قتل کیا گیا۔ سی پی او ملتان کے مطابق چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ 6 افراد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگائی گئی۔

ملزم اجمل چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔ اس کو اپنی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ اس نے اپنے سسرال جا کر اپنی بیوی ، سالی اور ساس سمیت گھر میں موجود افراد پر فائرنگ کی اور پھر گھر کو آگ لگا دی، سی سی پی او نے کہا کہ ملزم نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر گھر والوں کو قتل کیا۔

پولیس نے موقع پر ملزم اجمل اور اس کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا ایک ملزم بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).