پونم پانڈے اپنی برہنہ تصویریں اور ایم ایم ایس خود لیک کراتی ہیں


گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کا ایک بے حد ذاتی ویڈیو لیک ہوا تھا، جس میں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تھیں اورایسا لگ رہا تھا کہ وہ سائبرکرائم کا شکار ہوئی ہیں۔

تاہم اس معاملے میں اب تک پونم پانڈے کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آنے پر اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اپنا ایم ایم ایس انہوں نے ہی لیک کیا ہے۔ ویسے بھی ایک کالم میں پونم پانڈے نے خود قبول کیا تھا کہ وہ پبلسٹی کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بولڈ تصویریں اورویڈیوز خود ہی لیک کروا دیا کرتی تھیں۔ پونم کے اس بیان کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

پونم نے یہ بیان اپنی فلم ‘دی ویکنڈ’ کے پروموشن کے دوران دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بولڈ فوٹو شوٹ اورویڈیوز شوٹ کروا کرخود ہی انہیں وائرل کرا دیا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مانا تھا کہ ایسا وہ لائم لائٹ میں آنے کے لئے کرتی ہیں۔ پونم نے کہا تھا کہ اس میں غلط کچھ بھی نہیں ہے، تقریباً سبھی اداکارہ ایسا ہی کرتی ہیں۔ پونم کے اس بیان نے ثابت کردیا تھا کہ وہ بولڈ ہی نہیں بلکہ بے باک اداکارہ بھی ہیں۔

پونم پانڈے آخری بارفلم ‘دی جرنی آف کرما’ میں شکتی کپورکے ساتھ رومانس کرتی نظرآئی تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے تابڑ توڑ بولڈ سین دیئے تھے۔ خود سے 38 سال بڑے اداکار کے ساتھ پونم پانڈے کے رومانٹک سین خوب وائرل ہوئے تھے۔ اس دوران بھی اس فلم کے کئی انٹیمیٹ ویڈیوز لیک ہونے کا معاملہ بھی سامنے آیا لیکن یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کامیاب نہیں ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).