انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


مورگن

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ چیسٹر لی سٹریٹ کے کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ نے پچھلے میں انڈیا کو شکست دینے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کے ان فٹ کی وجہ ٹم ساؤدی کو ٹیم شامل کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے سپنر اش سوڈی کی جگہ فاسٹ بولر ہینری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تفصیلی سکور کے لیے کلک کریں

سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہو گی اس کا فیصلہ شاید آج ہو جائے گا۔ نیوزی لینڈ ابھی تک آٹھ میچ کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے آج کا میچ جیت لیا تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ آسٹریلیا اور انڈیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

انگلینڈ آٹھ میچ کھیل کر دس پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ اگر انگلینڈ نے یہ میچ جیت لیا تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

انگلینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات انتہائی معدوم ہو جائیں گے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنےکے باوجود شاید سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر پائے کیونکہ ابھی تک نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہت بہتر ہے۔

چیسٹر لی سٹریٹ گراؤنڈ پر رواں ورلڈ کپ کے پہلے بھی میچ منعقد ہو چکے ہیں اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین میچ ایک استعمال شدہ پچ پر ہو گا جہاں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے والی ٹیم کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ چیسٹر لی گراؤنڈ پر پچھلا میچ جمعہ کے روز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے مابین ہوا جس میں سری لنکا فاتح رہا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp