پاکستانیوں کے بیرون ملک ساڑھے 7 ارب ڈالر موجودگی کا انکشاف


پاکستانیوں کے بیرون ملک میں ساڑھے سات ارب ڈالر موجود ہیں، جبکہ ایک لاکھ 52 ہزار اکاؤنٹس کی موجودگی کا بھی پتا چلا ہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا۔   ایف بی آر نے بتایا کہ اکاؤنٹس کا پتا او ای سی ڈی معاہدے کے تحت چلا، ساڑھے سات ارب ڈالر میں سے ساڑھے چار ارب ڈالرز ساڑھے چھ سو افراد کے اکاؤنٹس میں ہیں۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پانچ ہزار ڈالر رکھنے والوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں، جبکہ ساٹھ فیصد افراد نے نوٹس ملنے پر ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اُٹھا لیا ہے۔

حکام ایف بی آر نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ اکاؤنٹس میں سے آدھے ٹیکس دہندگان تھے۔ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں ایف بی آر کی اس بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).