شاہ لطیف اور بیراگن


سورج آہستہ آہستہ غروب ہو رہا تھا اُس بیراگن کی غم زدہ آنکھیں جھرمر کرتی ہوئی سمندر کی لہروں کو تک رہی تھی۔ وہ سوچ رہی تھی کہ یہی تو وہ سمندر ہے جو مجھ میں رچا بسا ہوا ہے اور یہ ٹھاٹھیں مارتی لہریں بالکل ویسی ہی دکھتی ہیں جیسے میرے اندر اک اک لہر درد کی اُٹھتی ہیں۔ وہ درد جس کو بڑے بڑے مفکرین اور دانش مند بیان کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور آخر میں یہ کہا کہ یہ فطری احساس ہے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مگر یہ بیراگن جو شاید میرا جیسی لگتی ہے۔ لیکن یہ نئی میرا کرشن کی نہیں، بلکہ منصورحلاج کی میرا ہے، جس نے درد سہنا اور درد لینا بھی منصورسے ہی سیکھا ہے۔ کبھی کبھی منصور خود درد بن جاتا ہے۔

آخر یہ درد مند آنکھوں والی بیراگن یہاں کس کی تلاش میں ہے راہ گز نے سوچا! اے اداس آنکھوں والی اِس ویرانے میں تمہیں کس کی تلاش ہے؟ بیراگن نے اپنی مخمور آنکھیں اؑٹھاکر دیکھا۔ اور بولی اؑس مھا پؑرش کی جودرد کو الفاظ میں بیان کرسکتا ہے، مجھے پتا لگا ہے کہ آج کل وہ اسی سمندر کے کنارے مکین ہے۔

کیا تم اس کا نام جانتی ہو راہ گزر نے کہا، وہ ایک لمبی مسافت طے کر کے یہاں پہچے ہیں۔ ان کے ایک ہاتھ میں کتاب اور دوسرے ہاتھ میں تنبورا ہے (اکتارہ ) لوگ ان کو شاہ لطیف کے نام سے پکارتے ہیں۔

راہ گزر نے کہا، تمہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتی نظر آرہی ہے۔ اس کے پیچھے وہ سیاہ پوش آدمی شاہ لطیف ہیں۔ بیراگن تڑپ اؑٹھیں وہ جو اپنے ہی درد میں غلطان تھی ایک جھٹکے سے جاگ اؑٹھی فضا میں مدھر سؑر بکھرے ہوے تھے۔ اؑس کے قدم بے ساختہ اؑس سمت بڑھ گئے۔ وہ تیز تیز قدموں سے چل رہی تھی کبھی ریت اس کے قدموں کو پکڑ رہی تھی پرہر اگلے قدم کی رفتار پہلے سے تیز ہوتی جارہی تھی کیوں کہ، یہ ریت ان قدموں سے انجان تھی اس لئے ایسی جرئت کرہی تھی۔

جس بیراگن کے وجود میں سمندر جیسا درد اور روم روم میں منصور بسا تھا وہ قدم رکنے والے نہیں تھے۔ آکاش سے گرتی چاندنی نے پورے سما کو روشن کیا ہوا تھا۔ بیراگن پھترسی ہوگئی، حسین پرکشش چہرہ کاندھوں پرگھنے بال، ہلکی سندھوکی دھارا جیسی داڑھی اور آنکھیں سندھی سمندرجیسی گہری۔ صراحی دار ہاتھ، قلم نماں انگلیاں تنبورے کی تاروں کو چھؑو رہی تھی۔

بیراگن جس کے کاندھوں پربکھرے ہوئے بال تھے وہ اپنی ازلی منصوری چادر اوڑھی گھٹنے کے بل شاہ لطیف کے سامنے بیٹھ گئی اؑس کی آنکھیں برستا ہوا ساون بن چکی تھیں، کیا میں ہوں بھی یا نہیں اگر ہوں تو میں کون۔ شاہ لطیف نے بیراگن کی طرف دیکھا اور مسکرائے اؑن کی آنکھوں میں غضب کی تجلی تھی! کیا میں واقعی اپنے مرشد کے سامنے ہوں، جو درد کو سمھجتا ہے! کہتا ہے کہ عورت محبوب نہیں عاشق ہے بیراگن بہتی ہوئی آنکھوں سی لطیف سے مخاطب تھی۔

لطیف نے کہا دردمند ہو، بیراگن نے کہا ہاں میں منصور حلاج کی میرا ہوں اور انتہا کی حدتک درد میں مبتلا ہوں۔ لطیف نے کہا، دل کی آنکھ سے ساجن دیکھا، اب کیسا آرام، بھٹکے گی وہ دشت ہ جبل میں، گھائل جسم تمام، پیا بلند مقام، عشق کی تھی یہ نوازش۔ بیراگن کی آنکھیں شدتِ درد سے ؑسلگ اؑٹھی بولی میں اؑسکی میرا ہوں جو نام ہے ثابت قدمی کا، قربانی کا پھر بھی درد دیتا ہے یہ درد مجھ میں بستا ہے لیکن سمجھانے سے قاصر ہوں۔ لطیف نے کہا۔

اپنے دشتِ وجود میں اؑسے، ڈھونڈو، من کی آنکھوں سے، روح کی گہرایوں میں تم اسے پاؤگی۔ عشق وصل میں نہیں فراق میں ہے۔ اپنے محبوب کے لئے ہجر کے صحرا کو پار کرنا ہوتا ہے۔ کیوں کہ وصل کی راحت میں ہجر کی تڑپ اور بچینی دم ٹوڑ دیتی ہے۔

 جس کے دل میں عشق پیدا ہوجاتا ہے وہ تا زندگی کبھی چین سے نہیں بیٹھ سکتا، محبوب اؑس کی سوچ اؑس کے خیال کا مرکز بن جاتا ہے محبوب اؑس کی روح و جان بن جاتا ہے، عاشق اپنے خیال کو ہر طرف سے ہٹاکر اپنے محبوب کے میلاپ کی منزل کی جانب بڑھتا ہے لیکن یہ تو ایک خوبصورت آحساس ہے پھر درد کیوں بیچ میں آتا ہے؟ بیرگن مرشد سے مخاطب تھی۔

لطیف نے گہری سانس لی اور کہا، صدا لگا کر مانگا تجھ سے، دردِ دل کوہیارا۔ دھوکر نجس کو اجلا کردے، درد وہ دے اے یارا! عشق میں درد مانگنا پڑتا ہے اپنے ہی یار سے اور یہی درد تمہیں لیجائے گا اؑس منزل پراورعشق درد بن جاہئے گا۔

جگا کے پریت کا درد سکھی! اب کہاں گیا کوہیارا، من میں ایسا عشق جگایا جینا ہے دشوار، پل بھر نہیں قرار، رس رس کر دؑکھتے ہیں گھاؤ۔ بیراگن شدِت غم سے لرزاؑٹھی اوربولی ہاں میری سانسوں میں، روح میں منصوررچ بس چکا ہے میرا انگ انگ درد کی شدت سے ٹوٹ رہا مگر وہ انجان ہے میری اس کیفیت سے پھر بھی میں زندہ ہوں گریہ عشق کی آتش فقط عاشق کو جلا کر راکھ کردیگی! میرے مرشد کیا یہی عشق کی آخری منزل ہے؟ جب کسی کا شمس چلاجائے تو دل کرے گا کہ پورے قونیہ کو آگ لگا دی جائے شمس کے بنا اس شہرِ فراق کی کیا حیثیت۔

لطیف نے کہا عشق جب اس مقام کو چؑھو لے گا تو درد ہی رہے گا۔ خود کو تا زندگی طلب میں مگن رکھو منزل سے تیرا کیا واسطہ۔ لطیف سمندر کی لہروں کی جانب بڑھ رہا تھا وہ ساکت ہوکر ریت پر بیھٹی لطیف کو جاتے ہوے دیکھ رہی تھی اس نے سیکھ لیا تھا درد کے ساتھ جینا، اب برستے نین خشک ہوچکے تھے کیوں کہ وہ عمربھرکی طلب سے جو جؑڑچکی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).