مریم نواز نے محض ایک ٹرانس کرپٹ کو مصدقہ ویڈیو بنا کے پیش کیا: ایاز امیر


تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ ناصر بٹ کی ویڈیو ایک ٹرانس کرپٹ ہے لیکن مریم نواز نے پراعتماد ہو کر بات کی اور انگلی ہلا ہلا کر کہا کہ دیکھیں میرے پاس اور بھی شواہد موجود ہیں یعنی ہمیں اور کچھ کہا گیا تو اور بھی کچھ سامنے آجائے گا۔

نجی ٹیلی ویژن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مریم نواز کو داد دینی چاہئے کہ ان کی جانب سے بڑے ہی پراعتماد طریقے سے ایسی چیز پیش کی گئی کہ جس کی کوئی بنیاد نہیں تھی لیکن جس مقام پر اس کو پہنچا دیا ہے، اس کی داد دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ہنر مندی بطور سیاسی جماعت ماننی پڑے گی کہ جس طرح کی ویڈیو ٹیپ پیش کی گئی ہے، کسی جج کو ایسا بیان دینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اس جج کا کیسا دل ملامت کر رہا تھا کہ اس کی جانب سے ایک ایسا بیان دینا ضروری سمجھا گیا؟

یہ ایک ٹرانس کرپٹ ہے لیکن مریم نواز نے پراعتماد ہو کر بات کی اور انگلی ہلا ہلا کر کہا کہ دیکھیں میرے پاس اور بھی شواہد موجود ہیں یعنی ہمیں اور کچھ کہا گیا تو اور بھی کچھ سامنے آجائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).