کرکٹ ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ کے خلاف 326 کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر سنچری بنا کر آؤٹ، پانچ وکٹیں باقی


جنوبی افریقہ

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مد مقابل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے جانب سے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلوی بلے باز الیکس کیری اور پیٹ کمنز اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 40 اوورز میں 227 رنز بنائے تھے اور ان کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔

ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اس ورلڈ کپ میں اپنی تیسری سنچری بنائی لیکن 227 کے مجموعی سکور پر وارنر 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

گروپ میچز مرحلے کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 325 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں اہم کردار کپتان فاف ڈوپلیسی اور ریسی کی شاندار پارٹنرشپ اور جارحانہ بلے بازی نے ادا کیا۔

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی 94 گیندوں پر 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انھوں نے وکٹ کی چاروں جانب شاندار سٹروکس کھیلے۔ وہ آسٹریلوی بولر بھیندروف کی گیند پر سٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسرے نمایاں کھیل پیش کرنے والے بلے باز ریسی ڈیسون تھے جنھوں کے 94 گیندوں پر 95 رنز بنائے۔ ان کی تیز ترین اننگز نے آسٹریلیا پر دباؤ بڑھائے رکھا۔ وہ کمنز کے گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور وہ 52 رنز بنا کر آسٹریلوی بولر لائن کا شکار بنے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 79 کے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر مرکرم آسٹریلوی وکٹ کیپر کیری کے ہاتھوں لاین کی گیند پر سٹیمت آوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور ناتھن لاین دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp