اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کون ہیں؟


العزیزیہ ریفرنس مییں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنانے والے جج ارشد ملک کا پورا نام محمد ارشد ملک ہے۔ آپ ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خاں میں 25 مئی 1962 کو پیدا ہوئے۔ ارشد ملک کی تعلیمی اہلیت بی اے – ایل ایل بی ہے۔ محمد ارشد ملک یکم اگست 2000ء کو جوڈیشل سروس کا حصہ بنے۔ ریکارڈ کے مطابق ان کی مدت ملازمت 24 مئی 2022 کو ختم ہو گی۔

لاہور ہائی کورٹ کی دستاویزات کے مطابق محمد ارشد ملک صوبے کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سینارٹی کے اعتبار سے 15 ویں نمبر پر ہیں۔ انہیں جنوری 2018 میں ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی احتساب عدالت II میں تعینات کیا گیا تھا۔

ارشد ملک نے 18 دسمبر 2018 کو مختصر فیصلے میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ تفصیلی فیصلہ 24 دسمبر 2018 کو جاری کیا گیا جس میں معزز جج نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر تشویش کا اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).