کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں چرس اور ہیروئین ڈالی جاتی تھی؟ مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کو ریاست مدینہ کی تکرار بند کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے دہائی دی کہ خدا کا واسطہ ہے، عمران خان ریاست مدینہ کا نام لینا بند کریں۔ پی ایس پی کے سربراہ نے استفسار کیا کہ ’کیا ریاست مدینہ میں ہارس ٹریڈنگ سے حکومت مضبوط کی جاتی تھی؟‘

مصطفیٰ کمال نے عمران خان سے پوچھا کہ ’کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں چرس،ہیروئین ڈالی جاتی تھی؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے! عمران خان اپنے دائیں ،بائیں کھڑے لوگوں کو ہی دیکھ لیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).