ہم نے عمران خان کو دعوت ہی نہیں دی: روس کا حیران کن اعلان


پاکستانی میڈیا میں کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ” ایسٹرن اکنامک فورم “ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے لیکن اب نہایت حیران کن خبر آئی ہے کہ روس نے ان تمام خبروں کی تردید جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہماری طر ف سے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ پاکستان میں ان خبروں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے گزشتہ ماہ اجلاس میں ولادی میر پیوٹن اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد آنا شروع ہوئی تھیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم منگولیا کے صدر ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، ملائیشیا کے وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم کے ایسٹرن اکنامک فورم کے لئے ولاڈی واسٹک تشریف لانے کے منتظر ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے ردعمل میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی بیان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت سے متعلق خبریں محض افواہیں تھیں۔ وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق اعلان دفتر خارجہ مناسب وقت پر کرے گا۔ پاکستان اور روس اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کیلئے رابطے میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).