کراچی میں فائرنگ سے نیوز اینکر سمیت چار افراد جاں بحق


کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نجی ٹی وی کے نیوز اینکر سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کےمطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔

فائرنگ کا ایک اور واقعہ پہلواں گوٹھ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).