وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی تصدیق کر دی


وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈانلڈ ٹرمپ 22 جولائی 2019 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہیں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک ایسے خطے میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی لانے اور تعاون کے فروغ پر فوکس کرے گا جس نے بہت زیادہ تصادم دیکھے ہیں۔
صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان بہت سے معاملات ڈسکس کریں گے جن میں انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت شامل ہیں اور اس کا ہدف پرامن جنوبی ایشیا کے لئے حالات پیدا کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کا قیام ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).