جج کو ہٹانے سے ثابت ہو گیا کہ ویڈیو اصلی ہے : مریم اورنگ زیب


جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر مریم اورنگزیب کا موقف سامنے آ گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے تصدیق ہو گئی کہ ویڈیو اصلی ہے، اب نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہو گئی ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں، وہ درست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ ویڈیو اصلی ہے اور جج صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ دباﺅ پر فیصلے کئے گئے۔ اب نواز شریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).