شادی سے ایک رات پہلے لڑکیاں کیا سوچتی ہیں؟


پیار کے رشتے کو شادی میں تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن اگر ارینج میرج کا معاملہ ہو تو لوگوں کے ذہن میں عجیب سا ڈر اور غیر یقینی رہتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کا فیصلہ لینا ان کیلئے زندگی کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے ۔

لڑکیوں کے ساتھ ایسا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ شادی کے بعد انہیں ایک انجانے گھر میں اجنبی شخص اور فیملی کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے ۔ ایسے میں لڑکیاں شادی کی کئی تجاویز کو صرف اپنے ڈر کی وجہ سے ٹھکرا دیتی ہیں اور کئی مرتبہ اپنی شادی شدہ دوستوں کے ذریعہ اپنے خدشات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہاں تک کہ شادی سے ایک رات پہلے تک ان کے ذہن میں کئی طرح کے سوالات اور خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ شادی سے ایک رات پہلے لڑکیوں کے ذہن میں بہت سے باتیں  گھوم رہی ہوتی ہیں۔

لڑکیاں شروع سے ہی اپنے خواب کے راجکمار کی تلاش میں رہتی ہیں ۔ شادی سے کچھ وقت پہلے ان کے ذہن میں یہی بات چل رہی ہوتی ہے کہ کیا ان کا ہونے والا ہم سفر ان کیلئے پرفیکٹ ہے۔ کیا وہ اس کے ساتھ پوری زندگی ہنسی اور خوشی کے ساتھ گزار پائے گی۔ وہ سوچتی ہیں کہ کیا لڑکا ان کے نخرے برداشت کرتے ہوئے زندگی بھر ان کا ساتھ دے پائے گا۔

لڑکیاں خواہ کتنی ہی تاخیر سے شادی کیوں نہ کر رہی ہوں، لیکن شادی سے پہلی رات یہی سوچتی ہیں کہ کہیں اس نے فیصلہ لینے میں جلد بازی تو نہیں کردی۔ جلد بازی میں لیا گیا یہ فیصلہ کہیں زندگی میں اندھیرا نہ بھر دے۔ انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ کیا وہ ازدواجی زندگی کی ذمہ داریوں کو اٹھا پائے گی۔ وہ تھوڑا اور وقت رک جاتی تو شاید شادی کیلئے اس سے اچھا لڑکا مل جاتا۔

لڑکیاں کئی مرتبہ اپنے سسرال کے بارے میں خدشات کا شکار ہوتیہیں۔ ان کے ذہن میں یہ سوال رہتا ہے کہ جتنا پیار انہیں اپنے مائیکے میں مل رہا ہے، کیا سسرال میں بھی مل پائے گا۔ کیا وہ ہمیشہ کی طرح اپنی آزادی والی زندگی انجوائے کر پائے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).