ثابت ہونے تک کسی کو چور یا ڈاکو نہیں کہہ سکتا: صمصام بخاری


تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی۔ کسی کو اچھا لگے یا برا، میں ثابت ہونے تک کسی کو چور یا ڈاکو نہیں کہہ سکتا۔

ایک انٹرویو میں صمصام بخاری نے کہا کہ میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے یہ وزارت قبول کرنا پڑی۔ وزیر اعظم عمران خان جہاں بھیجیں گے میں کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے حوالے سے سفارش بیرون ملک سے آئی تھی۔ وقت آنے پر نام بھی منظر عام پر آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتی مجبوریاں ہیں مگر مریم نواز پر ایسی کوئی پابندی نہیں، وہ خود بتا دیں کہ ان سے کس نے رابطہ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).