صادق سنجرانی پر عدم اعتماد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یکم اگست کو سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یکم اگست کو سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس دوپہر دو بجے ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈووی والا کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادوں پر خفیہ رائے شماری ہو گی۔ ارکینِ سینیٹ کی حمایت کے لئے دونوں اطراف سے رابطوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی درخواست پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے یکم اگست کو سینیٹ کا معمول کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ درخواست وزارت پارلیمانی امور کے توسط سے ایوان صدر ارسال کی گئی تھی۔ اجلاس کے بارے میں صدر پاکستان پریذائیڈنگ افسر بھی نامزد کریں گے۔ پریذائیڈنگ آفیسر کی زیر صدارت یکم اگست کو سینیٹ کا اجلاس ہو گا۔ کارروائی دوپہر دو بجے شروع ہو گی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا عدم اعتماد کی قراردادوں کے پیش نظر اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

ایک دو روز میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف عارف علوی کی جانب سے یکم اگست کے سینیٹ اجلاس کے لئے پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیا جائے گا تاہم منگل کو سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہی کریں گے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).