ایران نے پکڑے جانے والے برطانوی پرچم بردار ٹینکر کے عملے کی تصاویر جاری کر دی ہیں


ایرانی افسر سٹینا اِمپیرو کے عملے سے بات کرتے ہوئے۔

AFP PHOTO / FARS NEWS / ABED GHASEMI
سٹینا اِمپیرو کے 23 ارکان پر مشتمل عملے سے ایرانی افسر گفتگو کرتے ہوئے

ایران کے سرکاری میڈیا نے اس برطانوی پرچم بردار ٹینکر کے عملے کی تصاویر شائع کی ہیں جسے خلیج فارس سے قبضے میں لیا گیا تھا۔

ویڈیو فوٹیج اور ایک تصویر میں جہاز کے باورچیوں کو کھانا تیار کرتے اور ایک ایرانی افسر کو سٹینا اِمپیرو کے عملے کو بریفنگ دیتے دکھایا گیا ہے۔

برطانیہ میں سکیورٹی کی اعلیٰ سطحی ایمرجنسی کمیٹی کوبرا کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے جہاز پر قبضے کو ناقابلِ قبول اور کشیدگی میں انتہائی اضافہ کرنے والا فعل قرار دیا تھا۔

توقع ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ جلد ہی ارکانِ پارلیمان کے سامنے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ بعض وزراء ایرانی اثاثے منجمد کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

فارس اور اِیرِب نیوز ایجنسیوں کی جاری کردہ تصاویر میں عملے کے 23 ارکان میں سے چند نظر آ رہے ہیں۔ عملہ، انڈیا، روس، لیٹویا اور فلپائن کے شہریوں پر مشتمل ہے۔

ایک موقع پر ایک ایرانی افسر انھیں کیمرے کی طرف نہ دیکھنے کی ہدایت دے رہا ہے۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے ایران سے جمعہ کو پکڑے جانے والے ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑنے کا مطالبہ دہرایا تھا۔

وزیراعظم ٹریسا مے نے کوبرا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں سکیورٹی اور ممکنہ ردعمل پر غور کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کے ارکان سٹینا اِمپیرو پر

Fars News Agency/REUTERS
برطانوی وزیر خزانہ فلِپ ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ ٹینکر پر قبضے کو نظرانداز نہیں کر سکتا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp