عمران ٹرمپ ملاقات: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش


پاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر انھوں نے کہا کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اسی معاملے کو حل کرانے کی درخواست کی ہے۔

‘اگر میں کوئی مدد کر سکتا ہوں، تو میں بہت خوشی کے ساتھ ثالث بننا چاہوں گا۔ اگر میں کوئی مدد کر سکوں، مجھے ضرور بتائیں۔’

وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاؤس پہنچننے پر صدر ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد میڈیا کی موجودگی میں مختصر گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو انتہائی خوشگوار دیکھ رہا ہوں، امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

اوول آفس میں اس وقت جاری ملاقات میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان سے واپسی کے لیے امریکا، پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے اور امریکا خطے میں پولیس مین بننا نہیں چاہتا۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اس وقت افغانستان میں ہماری بہت مدد کررہا ہے۔‘

یہ ملاقات ابھی جاری ہے اور اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp