بورس جانس برطانیہ کے نئے وزیر اعظم


بورس جانسن

بورس جانسن برطانیہ کی حکمران کنزرویٹیو پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے

برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخابات میں بورس جانس بانوے ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر اپنی جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں اور اسی کی بنا پر وہ بدھ کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے بدھ کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیے:

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اور ان کے مسلمان آباؤ اجداد

منگل کی صبح جماعت کے سربراہ کے انتخاب کے نتائج کے اعلان کے مطابق ان کے مد مقابل وزیر خارجہ جرمی ہنٹ نے 46656 ستر ووٹ حاصل کیے۔

یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) پر کسی معاہدے میں پہنچنے میں ناکامی کے بعد تھریسامے نے 24 مئی کو اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد حکمران جماعت کنزرویٹیو جماعت میں نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع ہوا تھا۔

مختلف مراحل میں ہونے والے اس انتخاب کی ابتدا میں دس امیدوار پارٹی کے سربراہ کے عہدے کے لیے سامنے آئے تھے لیکن آخری مرحلے تک پہنچتے پہنچتے صرف دو امیدوار وزیر خارجہ جرمی ہنٹ اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن میدان میں رہے گئے۔

ملک بھر میں کنزرویٹیو پارٹی کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب ممبران نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالا اور ووٹنگ کا یہ عمل پیر کو بند ہو گیا تھا اور اس کے نتیجے کا اعلان منگل کی صبح کو کیا گیا۔

پارٹی کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد کامیاب امیدوار بحیثیت وزیر اعظم بدھ کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp