پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے متوقع


\"pakبھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے متعلق رابطے میں ہیں اور فروری کے دوسرے ہفتے میں سیکرٹری خارجہ مذاکرات متوقع ہیں جب کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات 15 جنوری کو ہونا تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ مذاکرات نہ ہوسکے جب کہ اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت ماضی میں کئی بار مختلف بہانے تراشتے ہوئے خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیتا آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments