اردن میں زیرِ سمندر فوجی عجائب گھر کا افتتاح


زیرِ سمندر ٹینک

فوجی ساز و سامان کے انیس نمونے سمندر کے اندر بانوے فٹ کی گہرائی میں اتارے گئے ہیں۔

اردن میں ملک کے ایسے پہلے فوجی عجائب گھر کا افتتاح کیا گیا ہے جو زیرِ سمندر ہے۔ یہ اردن کے واحد ساحلی شہر اقابہ کے ساتھ سمندر میں بنایا گیا ہے۔

بدھ کو ہونے والی ایک تقریب میں کئی ٹینکوں، فوجی ٹرکوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو سمندر میں اتارا گیا۔

اِس فوجی ساز و سامان کو بحیرہ احمر میں کورل ریف کے ساتھ اِس طرح رکھا گیا ہے کہ جیسے یہ کسی میدانِ جنگ میں ہوں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نمائش سیاحوں کے لیے ایک مختلف طرح تجربہ ہے۔

اقابہ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے مطابق یہ عجائب گھر کھیل، ماحولیات اور کئی شعبوں کا اشتراک ہے۔

ہیلی کاپٹر

اردن کی شاہی ایئر فورس کی جانب سے عجائب گھر کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا عطیہ دیا گیا۔
زیرِ سمندر بکتر بند گاڑی

اقابہ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے مطابق فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں سے تمام خطرناک مواد نکال لیا گیا ہے۔
زیرِ سمندر بکتر بند گاڑی

اِس عجائب گھر میں غوطہ خور، سکوبہ ڈائیور اور ایسے سیاح جا سکیں گے جو شیشے کے فرش والی کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔
غوطہ خور

شمالی بحیرہ احمر کے کورل ریف سیاحوں میں کافی مقبول ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp