عامر کی ریٹائرمنٹ: ٹیسٹ کرکٹ میں عامر کا عروج اور زوال ایک ہی ٹیسٹ میں دیکھنے کو ملا


عامر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عامر کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا اور میں اگلے برس ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کروں گا۔‘عامر کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا البتہ انھوں نے کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔‘

عامر

عامر کی کمی محسوس ہو گی

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے۔ان کے مطابق: ’قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں محمد عامر کی کمی محسوس ہو گی۔‘

عامر

اپریل 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میچ میں 44 رنز کے عوض 6 وکٹیں محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ تھی

’ٹیسٹ میچوں کے اعداد و شمار‘

جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔

اپریل 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میچ میں 44 رنز کے عوض چھ وکٹیں محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp