بھارتی اداکارائیں جو شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی تھیں


بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال کی گرل فرینڈ گیبرئیلا نے حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا ہے ۔ ارجن اور ان کی گرل فرینڈ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ انہوں نے بچے کو شادی کے بغیر ہی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارجن کی غیر ملکی گرل فرینڈ کے والدین بھی ممبئی آ کر ان کے بچہ کو آشیرواد دے چکے ہیں۔ ہندوستان میں آج بھی شادی کے بغیر حاملہ ہونا اور بچے کو جنم دینا برا تصور کیا جاتا ہے لیکن فلمی دنیا کو اس کی پروا نہیں ہے۔

 خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی بھارتی اداکارائیں شادی کے بغیر حاملہ ہو چکی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ آنجہانی شری دیوی کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شادی سے پہلے حاملہ ہوگئی تھیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے سے شادی شدہ بونی کپور کے ساتھ شادی کی ۔ شری دیوی کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی ہیں ۔

 

کونکنا سین شرما نے بوائے فرینڈ رنویر شیری سے اچانک شادی کی تھی ۔ شادی کے کچھ وقت بعد ہی دونوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ حاملہ ہونے کی وجہ سے ہی کونکنا نے جلدبازی میں شادی کرلی تھی ۔

اداکارہ مہما چودھری کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شادی سے پہلے حاملہ ہوگئی تھیں ۔ ان کی شادی بابی مکھرجی سے ہوئی ۔

 ہندوستان کے مشہور ستار استاد روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔ انوشکا کے بیٹے کا نام زوبن ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔ سیلینا نے پیٹر ہاگ سے شادی کی تھی اور سیلینا کے ہاں جڑواں بیٹے پیدا ہوئے تھے۔

اداکارہ اور کمل ہاسن کی اہلیہ ساریکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شادی سے پہلے حاملہ ہوگئی تھیں ۔ ساریکا کی دو بیٹیاں شرتی اور اکشرا ہاسن ہیں ۔

ایک دور میں ویسٹ انڈیز کے کرکٹر پوری دنیا پر راج کرتے تھے۔ اسی دوران سر ویوین رچرڈز کی بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا سے ملاقات ہوئی ۔ اسی دور میں دونوں میں تعلقات قائم ہوئے اور سال 1989 میں نینا گپتا حاملہ ہوگئیں ۔ تب انہوں نے اپنی بیٹی کو پیدا کرنے کیلئے سماج اور اہل خانہ سے کافی لڑائی لڑی۔ آخر کار انہوں نے بیٹی مسابا کو جنم دیا۔ مسابا کی شکل و صورت اپنے والد سے کافی ملتی ہے۔ لیکن ان کی پرورش کی پوری ذمہ داری ہمیشہ نینا گپتا نے ہی اٹھائی۔ نینا نے سال 2008 میں دہلی کے ایک بزنس مین کے ساتھ شادی کی تھی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).