عرفان صدیقی کا قلم زنجیر میں ہے لیکن تصویر بولتی ہے


معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو جس گھر کے ضمن میں کرایہ داری قانون کا حوالہ دے کر گرفتار کیا گیا ہے، وہ گھر ان کے بیٹے کے نام ہے۔ ان کا بیٹا دبئی میں مقیم ہے اور کرایہ نامہ بھی بیٹے اور کرائے دار کے درمیان ہی طے پایا تھا۔

آج عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت مین پیش کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے کو نامناسب سلوک قرار دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).