شدت پسندی کے دو مختلف واقعات میں کیپٹن سمیت دس فوجی ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سنیچر کے روز پیش آئے دو مختلف واقعات میں فوج کے ایک کیپٹن سمیت دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
’پانچ لڑکے جہاد کے لیے گھر سے چلے گئے‘
ڈی آئی خان: شدت پسندی کے واقعات میں سات افراد ہلاک
مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سنیچر کو پیش آئے پہلے واقعے میں پاک افغان بارڈر کے نزدیک شدت پسندوں نے سرحد پار سے پاکستان آرمی کی ایک گشت کرنے والی پارٹی پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز میں حملہ کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہوئے۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1155087109671280642
ہلاک ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
شدت پسندی کا دوسرا واقع بلوچستان میں پیش آیا جب ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
اس واقع میں کیپٹن عاقب سمیت سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ ہلاک ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کے دفاع اور سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب استحکام حاصل کرنے کے بعد پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس دوران یہ (حملے) مایوس دشمن کی دم توڑتی کوششیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ دنیا علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1155092480741781511
وزیرستان میں ہوئے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔انھوں نے اس واقعے پر ’رنج و غم اور افسوس کا اظہار‘ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے کے تحفظ اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان اپنے علاقے میں شدت پسندوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے۔
- خاتون فُٹ بال شائق کو گلے لگانے پر ایرانی گول کیپر پر 30 کروڑ تومان جُرمانہ عائد: ’یہ تاریخ میں گلے ملنے کا سب سے مہنگا واقعہ ثابت ہوا‘ - 24/04/2024
- ’مغوی‘ سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا مبینہ ’اغوا کار‘ بھی زیرِ حراست: اسلام آباد پولیس - 24/04/2024
- جنوبی کوریا کے ’پہلے اور سب سے بڑے‘ سیکس فیسٹیول کی منسوخی: ’یہ میلہ خواتین کے لیے نہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والے زیادہ تر مرد ہیں‘ - 24/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).