شیر ابھی زندہ ہے: 40 سالہ شاہد آفریدی نے 40 گیندوں میں 81 رن ناٹ آوٹ بنائے


کناڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں شاہد آفریدی ایڈمنٹن رائلس کے باؤلروں پر قہر بن کر ٹوٹے۔ بریمپٹن وولوس کیلئے کھیلتے ہوئے پاکستان کے اس 40 سالہ شاہد آفریدی  نے 40 گیندوں میں ناٹ آوٹ 81 رن بنائے ۔ آفریدی نے اپنی طوفانی اننگز کے دوران پانچ چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ یعنی انہوں نے صرف 15 گیندوں میں ہی 70 رن بنا ڈالے ۔

بریمپٹن نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 207 رن بنائے جس کے جواب میں ایڈمنٹن رائلس کی ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر 180 رن بنا سکی اور 27 رنز سے میچ ہار گئی ۔

شاہد آفریدی نے طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک دلچسپ پوسٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا شیر ابھی زندہ ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).