حسن علی کی شادی: کیا پاکستانیوں کی ایک اور انڈین بھابھی آنے والی ہے؟


حسن

حسن علی نے منگل کے روز اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ دونوں خاندانوں میں ابھی ملاقات ہونی باقی جس کے باعث کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی ایک انڈین خاتون کے ساتھ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم ہیں البتہ انھوں نے ایک ٹویٹ میں صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے معاملات نے حتمی شکل اختیار نہیں کی اور وہ کچھ دنوں میں اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جن پاکستانی کرکٹرز نے سرحد پار سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادیاں کی تھیں ان میں ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک شامل ہیں۔

حسن علی نے منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں خاندانوں میں ابھی ملاقات ہونی باقی جس کے باعث کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1156176920305909760

سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے صارفین ایک دوسرے کو چھیڑ رہے ہیں اور چٹ پٹی ٹویٹس کر رہے ہیں۔ ایک صارف حرا نے لکھا کہ انڈیا کے لڑکے کہاں ہیں بھائی جو ہمارا بچہ وہاں شادی کر رہا ہے۔

https://twitter.com/HiraFarhad/status/1156191578261790720

ایک اور صارف نے شعیب ملک اور حسن علی کی کھلکھلاتی ہوئی تصویر پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چلو چلو انڈیا چلو‘ گویا حسن علی کو شعیب ملک نے ترغیب دی تھی۔

https://twitter.com/AtiqSial/status/1156182401367924741

ایک صارف فصیح الدین نے حسن علی کی ایک انڈین خاتون سے شادی پر پاکستان کی خواتین کی ناراضی کو ورلڈ کپ میں مشہور ہونے والی میم کے ذریعے دکھایا۔

https://twitter.com/Fasih_Uddin/status/1156158401803640834

ٹوئٹر صارف ازکا کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی خواتین لڑکوں کو ’بھائی زون‘ کریں گی تو ایسا تو ہو گا۔

https://twitter.com/thegaramchai/status/1156175668943757312

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، جنھوں نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، نے انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے سنہ 2010 میں شادی کی تھی جس کی مقامی میڈیا نے بڑھ چڑھ کوریج کی تھی۔

البتہ ان دونوں کے حوالے سے حالیہ پاک انڈیا میچ سے پہلے ایک تنازعے نے جنم لیا تھا جس میں دونوں میاں بیوی اور چند پاکستانی کرکٹرز برطانیہ کے ایک ریستوران میں شیشہ پیتے دیکھے گئے۔

تاہم ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد ٹوئٹر پر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ ویڈیو میچ سے دو تین دن پہلے کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp