کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دھماکہ، چار ہلاک


کوئٹہ دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ سٹی پولیس سٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، تین ہلاکتیں

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، چار اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں بم دھماکہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں دہشت گردی، وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس

واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں برس 24 مئی کو پشتون آباد کے علاقے میں واقع رحمانیہ مسجد کے اندر بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور25 زخمی ہوئے تھے۔ یہ کوئٹہ میں مئی میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ تھا۔

اس سے قبل سیٹلائیٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں 13 مئی کو مسجد کے باہر پولیس اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ہونے والے دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان میں سنہ 2000 کے بعد سے بم دھماکوں اور اس نوعیت کے بد امنی کے دیگر واقعات کا سلسلہ کمی و بیشی کے ساتھ جاری ہے تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32191 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp