اسلامی تعاون تنظیم خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے : ملیحہ لودھی


\"maleehaاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نظام کی خرابی کے باعث داعش جیسے عناصر کو پھیلنے کا موقع ملا، مشرق وسطیٰ ممالک میں کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خطے میں امن چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے ہی خطے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ، اسلامی تعاون تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments