پاک فوج میں ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ متعارف کروانے پر غور شروع: رؤف کلاسرا


سینئیر صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں اب کافی چیزیں واضح ہوچکی ہیں۔ تاہم اہم خبر یہ ہے کہ ماتحت افسران کی ترقیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فوج میں پاک فوج میں ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ دوبارہ سے بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل “آپ نیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئووف کلاسرا کا کہن اتھا کہ پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بات ہو رہی ہے اور اب کافی حد تک معاملات فائنل بھی ہو چکے ہیں۔ اس میں افغانستان کے مسئلے کا بھی کردار ہے۔

بہت سے ذرائع بتا رہے ہیں کہ مدت ملازمت میں توسیع ہو رہی ہے لیکن ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ کسی ایک عہدیدار کی مدت ملازمت میں توسیع سے آرمی میں سینئارٹی اور پروموشن رک جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع بتا رہے ہیں کہ آرمی چیف کے بعد ایک سینئر لاٹ ہے اور خواہش ہے کہ کسی کی سینیارٹی متاثر نہ ہو۔ اسی وجہ سے آرمی میں بھی وائس چیف آف آرمی سٹاف کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی شخص کی پروموشن نہ رکے۔ دیگر انتظامی معاملات بھی ہموار طریقے سے چلتے رہیں۔

اس موقع پر عامر متین نے بتایا کہ ضیاالحق کے دور میں اسلم بیگ اور پرویز مشرف کے دور میں جنرل یوسف وائس چیف آف آرمی سٹاف رہ چکے ہیں۔ کلاسرا کا کہنا تھا کہ دوبارہ غور کیا جا رہا ہے کہ ڈپٹی کا عہدہ دوبارہ آ جائے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کا خیال ہے کہ اگر آئین میں ترمیم کر کے ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کرنا پڑے تو وہ بھی ضرور کی جائے .


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).