سینیٹ میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز مستعفی ہوگئے


پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز مستعفی ہوگئے۔ چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پی پی سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کو بھجوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف سینیٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اپوزیشن کی کس جماعت کے سینیٹرز نے اپنے ووٹ فروخت کیے۔ اس بحث کے آغاز کے بعد الزامات سے بچنے کیلئے پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کل 21 سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی چئیرمین کو بھجوائے ہیں۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکر نے احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).