بالی ووڈ اداکارائیں سیکس ورکرز کے کردار میں


بالی ووڈ میں متعدد بڑی ہیروئینوں نے اپنے فنی کرئیر میں سیکس ورکر کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم ’رجو‘ میں سیکس ورکر کے کردار میں نظر آئیں ۔ کنگنا کی یہ فلم سیکس ورکر کی زندگی کے مسائل پر مبنی تھی۔

کنگنا نے اپنی اس فلم کے لیے ممبئی کے ایک بازارِ حُسن کا دورہ بھی کیا۔

اداکارہ کرینہ کپور بھی فلم ’چنبیلی‘ میں سیکس ورکر کے کردار میں نظر آئی تھیں اور اس فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

عامر خان کی فلم ’تلاش‘ میں بھی کرینہ نے اسی طرح کا کردار نبھایا تھا۔

کچھ برس پہلے ریلیز ہونے والی فلم ’ڈی ڈے‘ میں شروتی ہاسن نے بھی سیکس ورکر کا کردار ادا کیا تھا۔

گلیمر گرل بپاشا باسو بھی فلم ’نو اِنٹری‘ میں ایک جسم فروش لڑکی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp